سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ایک روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ گئے، وہ دورے کے دوران صدر مملکت اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔
جن میں علاقائی صورت حال اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہو گی، دورے کے دوران سعودی وزیرداخلہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سے بھی ملاقات کریں گے۔ جس میں سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں سے متعلق تبادلہ خیال کیا جائے گا اور کورونا کے باعث پیدا ہونے والی صورت حال اور سفری پابندیوں میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔
سعودی وزیر داخلہ پاکستانی ہم منصب کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کررہے ہیں۔