Site icon روزنامہ کشمیر لنک

باغ آزاد کشمیر: آٹھ روزہ ونٹر سپورٹس فیسٹول کا آغاز ہو گیا

باغ آزاد کشمیر

باغ آزاد کشمیر کے خوبصورت سیاحتی مقام گنگا پر ونٹر سپورٹس ایسوسی ایشن اور محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام ایم ٹی بی سی کے تعاون سے 8 روزہ سنو فیسٹول کا انعقاد کر دیا گیا ہے فیسٹول کے پہلے روز آزاد کشمیر اور پاکستان بھر سے جیپ ڈرائیور برفیاری میں گاڑیاں دوڑا کر اپنے کرتب دیکھائے فیسٹیول میں سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری اور ایونٹ سے لطف اندوز ہونے گنگا چوٹی پہنچ گئی

اس موقع پر اس ایونٹ کو سپانسر کرنے والے ادارے ایم ٹی بی سی کے ترجمان زرطیف بادشاہ نے کہا کہ یہ ایونٹ نہ صرف روزگار کے مواقع مہیا کرتا ہے بلکہ مقامی لوگوں میں نئے کیھلوں کا شوق اور صلاحیت میں اضافے کے ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ کرے گا۔

سنو فیسٹول نےجنت نظیر کشمیر کے ضلع باغ کے سیاحتی مقام گنگاہ چوٹی کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیے ۔ اس فیسٹیول میں نیشل اور انٹرنشینل اتھلیٹس نہ صرف اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے بلکہ مقامی نوجوانوں کو بھی برف پر سکینگ اور گیمز کھلینے کی تربیت دیں گے ۔اس فیسٹول سے لطف اندوز ہونے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ گنگاہ چوٹی بہت ہی خوبصورت اور محفوظ مقام ہے خود بھی آئیں اور بچوں کو بھی ساتھ لائیں۔ حکومت کو چاہیے کے پرائیوٹ سیکٹر سے مل اس علاقے کو پروموٹ کریں اور سہولیات کی کمی دور کریں تاکہ سیاح باآسانی ان علاقوں تک پہنچ سکیں۔

دوسری طرف کووڈ کی پانچویں لہر کے دوران ونٹر فیسٹیول پر رائے دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر منظور کہتے ہیں کہ این سی او سی کی ہدایت کے مطابق آؤٹ ڈور ایونٹ کا انعقاد کووڈ کے لیے خطرہ نہیں اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیم سدھن گلی کے مقام پر کیمپنگ کیے ہوئے ہے اور ویکسینیشن سٹیٹس کو چیک کیا جا رہا ہے ۔ تاہم انہوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شرکاء فیسٹیول نے گائیڈ لائن پر عمل نہ کیا اور شرکاء کی تعداد میں اضافہ ہوا تو یہ ایونٹ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے ۔

کشمیر لنک ڈاٹ کام کی طرف سے پوچھے گئے سوال کہ کل سے پرائیویٹ سکولوں کی بورڈ کلاسز کھولنے کا اعلان پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کر چکی کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باغ میں سکولز کے بچوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح تیس فیصد سے زیادہ ہے۔ ایسا اقدام انتہائی غیر سنجیدہ ہو گا کیوں کہ تعلیمی سرگرمیاں انڈور ہیں جو پھیلاؤ کا باعث بن جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ آج باغ میں پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کل سے بورڈ کلاسز کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومتی فیصلے پر تنقید بھی کی اور کہا کہ باقی تمام کاروبار اور سرگرمیوں پر قدغن نہیں صرف تعلیمی اداروں کو بند کرنا سمجھ سے بالاتر ہے

اس سارے معاملے پر ڈپٹی کمشنر باغ صابر مغل نے اپنے موقف میں کہا کہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول این سی او سی کی طرف سے دی گئی گائیڈ لائن کے مطابق ہے محکمہ صحت اور انتظامیہ اس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ اس کو جواز بنا کر سکولز کھولنے کا اعلان قابل قبول نہیں ۔ کسی نے بھی قانون کی خلافِ ورزی کی تو اس سے سختی سے پوچھا جائے گا

Exit mobile version