Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ملکہ الزبتھ دوم کی حکمرانی کے 70 سال مکمل

ملکہ الزبتھ

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم 70 سالوں تک تخت پر بیٹھے راج کرنے والی پہلی برطانوی حکمران بن گئی ہیں۔

25 سالہ شہزادی الزبتھ اپنے شوہر شہزادہ فلپ کے ساتھ کینیا کے دورے پر تھیں، جب ان کے والد بادشاہ جارج ششم 56 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ جس کے بعد انہوں نے 1952 میں تخت سنبھالا، اس وقت ملکہ دو بچوں کی والدہ بھی تھیں۔

ملکہ نے کبھی اس دن کا جشن نہیں منایا، کیونکہ یہ ان کے والد کی موت کا دن بھی تھا۔ لیکن 70 سال مکمل ہونے پر ملکہ نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے ان 7 دہائیوں میں ہونے والی ترقی کو بھی یاد کیا۔

21 ویں سالگرہ پر لیا گیا حلف ملکہ برطانیہ نے ایک بار پھر دہرایا، اور اپنی پوری زندگی ریاست کی سربراہ رہتے ہوئے، اس کی ترقی اور خوشحالی کے کاموں میں گزارنے کا عزم کیا۔

ملکہ کے اعزاز میں پلاٹینم جوبلی کی عوامی تقریبات جون میں شیڈول ہیں، جس میں فوجی پریڈ سمیت کئی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔ ملِکہ ایلزبتھ 21 اپریل 1926 کو لندن میں پیدا ہوئیں اور انھوں نے ابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی۔ سال 1947 میں ان کی شادی شہزادے فلپ کےساتھ ہوئی، جن سے ان کے چار بچے ہیں۔

ملکہ الزبتھ دوئم کی تاجپوشی سال 1953 میں ہوئی اور یہ اپنی طرح کی پہلی ایسی تاج پوشی تھی جو ٹیلی ویژن پر نشر ہوئی۔

Exit mobile version