Site icon روزنامہ کشمیر لنک

روسی صدر نے یورپ کے ساتھ ایٹمی جنگ کی دھمکی دے دی

روسی صدر

فرانسیسی صدر سے ملاقات کے بعد روسی صدر نے یورپ کے ساتھ ایٹمی جنگ کی دھمکی دے دی۔

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نیٹو میں شامل ہوا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ پیوٹن نے مغرب پر روسی تحفظات کو مکمل نظرانداز کرنے کا الزام لگایا ہے۔

پیوٹن نے یہ بھی کہا کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ ماسکو کی فوجی طاقت نیٹو کے سامنے کم ہے لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ روس اہم جوہری ریاستوں میں سے ایک ہے اور اس جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسا ہوا تو کسی کو پلک جھپکنے کا موقع بھی نہیں دیں گے۔

یاد رہے روسی صدر کی جانب سے یہ الزام فرانسیسی صدر میکرون کے ساتھ بحران پر بات چیت کے چند گھنٹے بعد سامنے آیا۔ یاد رہے گزشتہ روز روسی صدر پیوٹن کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات ہوئی تھی، روسی صدر کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر کے خیالات مستقبل کے اقدامات کے لحاظ سے حقیقت پسندانہ ہیں، میکرون کی کچھ تجاویز پر آگے بڑھنا ممکن ہے۔

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا کہ موجودہ حالات سے آگاہ ہیں،امن کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے، نیٹو کی اوپن ڈور پالیسی ضروری ہے، انہوں نے بتایا کہ آنے والے دن انتہائی اہم ہیں۔ یاد رہے دو روز قبل امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ روس یوکرین پر آئندہ چند ہفتوں میں حملہ کرسکتا ہے اور جس کے لیے اس نے 70 فیصد تک تیاری مکمل کر رکھی ہے۔

Exit mobile version