عورت

عورت کو ہراساں کرنا جلد از جلد بند کیا جائے: پریانکا گاندھی

بھارت میں حجاب تنازع، کانگریس رہنما پریانکا گاندھی بھی انتہا پسندی کے خلاف بول پڑیں کہا

ٹوئٹ میں پریانکا گاندھی نے لکھا کہ چاہے گھونگھٹ ہو، جینز ہو یا حجاب ہو یہ فیصلہ کرنا عورت کا حق ہے کہ وہ کیا پہننا چاہتی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو اپنی مرضی کا لباس پہننے کا اختیار آئین میں دیا گیا ہے۔

بیان کے آخر میں پریانکا گاندھی نے پیش ٹیگ “لڑکی ہوں لڑ سکتی ہوں” بھی استعمال کیا۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں گذشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے کئی کالجوں میں حجاب پر طالبات اور انتظامیہ کے درمیان اختلاف جاری ہے اور یہ معاملہ اب ہائی کورٹ میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں