مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی جانب سے عدم اعتماد آچکا ہے ۔عمران خا ن اور ان کے ساتھی جب عوام میں جائیں توہیلمٹ پہن کرجائیں۔عمران خان کی پارٹی آج کےبعدکہیں نظرنہیں آئےگی۔
مریم نوازنے کہا ہے کہ عمران خان کےساتھی اقتدارکےساتھی ہیں۔عمرا ن خان کی کشتی میں بیٹھےافرادجمپ کرنےکوتیارہیں۔ عمرا ن خان کو اپنی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ ابھی ان کی کشتی ہلی ہی ہے تو اپارٹی ارکان ادھر ادھر رابطے کر رہے ہیں۔آج پی ٹی ائی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز جانتے ہیں کہ عوام انہیں کامیاب نہیں کریں گے۔عمران خان کی تقاریر میں اقتدار کوبچانے کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔عوام کےہاتھ آپ کےگریبان تک پہنچ چکے،اپنی خیرمنائیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ یہ حالات مہنگائی ،دہشت گردی ،بےروزگاری اور دیگر مسائل کی وجہ سے پیداہوئے ۔موجودہ حالات عدم اعتماد کی تحریک کے لیے سازگار ہیں۔ہم عدم اعتماد کی تحریک تک پہنچ ر ہے ہیں ،وزیراعظم کون ہوگا وہ بعدکا معاملہ ہے ۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ ارکان قومی اسمبلی عدم اعتمادکیلئےتیاربیٹھےہیں۔سی ای سی اجلاس میں فیصلے کا اختیار نوازشریف کو دیا گیا۔نوازشریف تحریک عدم اعتماد کے حق میں نہیں تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمارا حلقہ عوام ہے ،ہم نے قوم کو عمران خان سے نجات دلانی ہے۔اگر اپوزیشن نے عوام کی چیخوں پر لبیک نہ کہا تو عوام کی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ چنددنوں کیلئےجھوٹ چل جاتاہےہمیشہ نہیں چلتا، ایک دن سچائی سامنے آتی ہے۔ن لیگ آگ کے دریا سے گزر کر آئی،وزیراعظم نے جن وزرا کو اسناد دیئے ان میں اہم وزارتیں شامل نہیں۔ 15فیصد تنخواہوں میں ا ضافےسے غریب کو زیادہ فائدہ نہیں ہوگا