Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیراعظم اچانک اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 پہنچ گئے،حکام غائب،نوٹس لے لیا

وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے G-13 منصوبے کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا، دورے سے وزیرِ اعظم کا سٹاف، متعلقہ حکام اور وزراء بھی بے خبر تھے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم کے ساتھ معاونِ خصوصی ڈاکٹر شہباز گِل اور سٹاف کو علیحدہ گاڑی میں منزل بتائے بغیر دورے پر لے جایا گیا۔ الصبح منصوبے پر پہنچنے پر کام کرنے والا سٹاف اور حکام موجود نہ پائے گئے۔

کنسٹرکشن سائٹ پر مینیجر کو بلایا گیا، جس نے وزیرِ اعظم کو منصوبے کی تعمیر کی رفتار پر بریفنگ دی، وزیرِ اعظم نے اچانک دورہ ذرائع سے منصوبے کی تعمیر میں سست روی کی اطلاع ملنے پر کیا۔ وزیرِ اعظم نے حکام اور ملازمین کی غیر حاضری کا نوٹس لے لیا اور منصوبے پر کام تیز کرنے کی تاکید کی۔

Exit mobile version