Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل سماعت کیلئے منظور

چیئرمین ایچ ای سی

سپریم کورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی کی بحالی کیخلاف وفاق کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کر لی، عدالت نے قرار دیا ہے کہ چیئرمین ایچ ای سی کی سربراہی میں کمیشن جو بھی تعیناتیاں کر رہا ہے۔ وہ اس کیس سے مشروط ہوں گی۔

ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔ دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کو پابند کیا جائے کہ روزانہ کے معاملات پر کام کریں، چیئرمین ایچ ای سی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی تعینات نہیں کر سکتے۔ چیئرمین ایچ ای سی کو پالیسی معاملات پر فیصلوں سے روکا جائے۔ جسٹس منیب اخترنے استفسار کیا کہ چئیرمن ایچ ای سی کے پاس کسی کی تعیناتی کے اختیار کیوں نہیں ہیں؟

ایک طرف آپ کہہ رہے ہیں قانون میں ترمیم کر دی اور پھر کہہ رہے ہیں چیئرمین کو اختیارات کے استعمال سے بھی روکیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے موجودہ کیس کے فیصلے پر تعیناتیوں کا معاملہ طے ہو گا۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

Exit mobile version