ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی 9 رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایرانی ہم منصب احمد وحیدی کااستقبال کیا، ایرانی وزیر داخلہ ایک روزہ دورہ پر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران ایرانی وزیر داخلہ احمد وحیدی وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کریں گے، ایرانی وزیر داخلہ وفد کے ہمراہ شیخ رشید سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں پاک ایران بارڈر مینجمنٹ اور قیدیوں سے متعلق بات چیت ہوگی۔