Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ہم نہیں، گھبرائے وہ ہیں جنہیں آج چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آیا

گھبرائے وہ

اسلام آباد میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ سے متعلق بین الاقوامی سمپوزیم میں وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی والے گھبرائے ہوئے نہیں، ان کی سخت تربیت کی ہے،گھبرائے وہ ہیں جنہیں20 سال بعد چوہدری شجاعت کی صحت کا خیال آگیا ہے، چودھری صاحب کے پاس جو سیاسی مہارت ہے وہ شاید ہی کسی کے پاس ہو۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا دشمن سندھ کے بھائیوں کو ورغلا نے کی کوشش کرتا ہے، کالاباغ ڈیم بہت اچھی سائٹ پر ہے، کالاباغ ڈیم پر سندھ حکومت کو قائل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مونس الہیٰ کی فیملی پر ہمارا اعتبار ہے ، ہم نے ماضی میں بدقسمتی سے زیادہ ڈیمز نہیں بنائیں۔

عمران خان نے کہا کہ جب تیل مہنگا ہوتا ہےتو بجلی پر بھی اثر ہوتاہے، طویل المدتی منصوبوں کی قلت کے باعث آ ج مسائل کا سامنا ہے، ہم نے الیکشن کا سوچنے کے بجائے آگے چلنے کا سوچاہے، ہماری آباد ی بڑھ رہی ہے اور وسائل کم ہورہےہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان اور پنجاب میں ذرخیز زمینیں ہیں مگر پانی کی کمی کا سامناہے، پانی ذخیرہ کرنے کے لیے ہمیں ڈیمز کی ضرورت ہے، ڈیمز سے پانی کا مسئلہ کم ہوتا ہے، زمینوں کے لیے پانی تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

Exit mobile version