Site icon روزنامہ کشمیر لنک

چوہدری برادران نےاپوزیشن کو ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا

چوہدری برادران

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نےاپوزیشن کو ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا تحریک عدم اعتماداپوزیشن کااستحقاق ہے۔ عدم اعتمادکاسیاسی طورپرمقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے۔ آج اپوزیشن والے ووٹوں کی بھیک مانگنے کیوں جارہےہیں۔ جن کو غیر جمہوری کہتے تھے آج ان سے ملاقات کرتےہیں۔ کیا ووٹ مانگنا ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی نفی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران نے اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کا ووٹ دینے کا وعدہ نہیں کیا بلکہ انکار کر دیا ہے، جن کا پیٹ پھاڑنا تھا ان کے دروازے پر کیوں جارہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ن لیگ اس قیادت کے پاس گئی جن کو کہا وہ غیر شفاف انتخاب کی پیدوار ہیں۔ ہمیں جو پذیرائی ملی ہے وہ پہلے کبھی نہیں ملی۔ ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن میں دو دھڑے ہیں۔ ایک دھڑاعدم اعتماداوردوسراانتخابات کےحق میں ہے۔ پیپلزپارٹی ابھی الیکشن نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سندھ کے حقوق کے لیے نکلے ہیں۔ بلاول ملتان آئے تھے، میں لاڑکانہ آرہا ہوں۔بلاول کے سوالوں کا جواب ان کے گھر آ کر دوں گا۔

Exit mobile version