مظفرآباد

مظفرآباد: آن لائن امتحان کے حق میں احتجاج کرنیوالے طلبہ پرپولیس کادھاوا، متعددزخمی وگرفتار

مظفرآباد: جامعہ کشمیر میدان جنگ،طلباء اور پولیس کے مابین تصادم،متعدد نوجوان زخمی،درجنوں گرفتار،آنسو گیس اور لاٹھی چارج،طالبات بھی لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شلنگ سے نہ بچ سکیں۔

بعد ازاں احتجاجی طلباء کا مرکزی ایوان صحافت کے باہر روڈ بند کر کے احتجاج۔ کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی،ڈی جی پولیٹیکل آفئیر ہمراہ وزیراعظم آزاد محسن اعوان کی مداخلت پر طلباء کے کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن،ایس ایس پی یاسین بیگ،ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ سے کامیاب مذاکرات،احتجاج موخر،گرفتار طلباء کی بلا مشروط رہائی۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ کشمیر چہلہ کیمپس کے طلباء نے آن لائن پیپرز اور ہاسٹل میں رات بھر بجلی نہ ہونے اور امتحانات کی تیاری نہ کرنے پر احتجاج شروع کیا۔ اسی اثناء میں پولیس نے پر امن طلباء پر چڑھائی کرتے ہوئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی اور متعدد طلباء کو گرفتار کر لیا طلباء پر پولیس کے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی اطلاع ملتے ہی جامعہ کشمیر سٹی کیمپس اپر اڈہ لال چوک اور چھتر کلاس کیمپس میں بھی طلباء نے احتجاج شروع کردیا۔

پولیس نے سٹی کیمپس پر بھی دھاوا بولتے ہوئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے متعدد نوجوانوں کو زخمی اور گرفتار کر لیا پولیس کی لاٹھیوں سے طالبات بھی نہ بچ سکیں۔ پولیس سے بچ کر درجنوں طلباء نے مرکزی ایوان صحافت کے باہر احتجاج شروع کرتے ہوئے بنک روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی۔ ڈی جی پولیٹیکل آفئیر ہمراہ وزیراعظم آزاد محسن اعوان نے مرکزی ایوان صحافت کے باہر احتجاج کرنے والے طلباء کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اور پولیس کے زمہ داران سے طلباء کے مذاکرات سے مذاکرات کروائے۔

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن،ایس ایس پی یاسین بیگ اور ڈی سی ندیم جنجوعہ نے طلباء کےمسائل سنے اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمن نے طلباء کو یقین دہانی کرائی کہ گرفتار طلباء کو فوری رہا کیا جائے گا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے طلباء کے جائز مطالبات پورے کرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں