آزادحکومت کی ترجیحات میں تعلیم اورصحت سرفہرست ہیں

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا ہے کہ آزادحکومت کی ترجیحات میں تعلیم اورصحت سرفہرست ہیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے اپنی مدد آپ کے تحت بنائے جانے والے بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال کا دورہ کیا۔ قبل ازیں جب صدر آزاد کشمیر بنگڑیلہ پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیاگیا۔ صدر گرامی نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات دیکھے اور انہیں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب میں کہاکہ حکومت آزاد کشمیر کی ترجیحات میں ایجوکیشن اور ہیلتھ سر فہرست ہیں۔

میرپور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے فیز ون کے تحت ایک عمارت مکمل ہوچکی ہے جبکہ فیز سیکنڈ میں ایک اور نئی جدید نوعیت کی بلڈنگ سمیت میڈیکل کے متعلق تمام ہیلتھ ایکوپمنٹ بھی مہیا کررہے ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کو اسلام آباد یا دیگر شہروں میں علاج معالجہ کے لئے نہ جانا پڑے۔

انہوں نے کمیونٹی ہسپتال کے لئے 22 کنال کا رقبہ فری آف کاسٹ دینے،ہسپتال کی تعمیر،برطانوی کمیونٹی کے تعاون سے مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کو سراہتے ہوئے حکومت پاکستان کے صحت سہولت کارڈ کی بنگڑیلہ کمیونٹی ہسپتال میں سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی اس عوامی اور فلاحی منصوبہ کی کامیابی اور ترقی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں