Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بھارت: حجاب پابندی کا معاملہ برطانیہ پہنچ گیا

حجاب پابندی

حجاب پابندی کا معاملہ برطانیہ بھی پہنچ گیا، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے مودی سرکار کے ظلم کے خلاف برطانوی وزیر خارجہ کو خط لکھ دیا۔

ناز شاہ نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز اٹھائے، انہوں نے خط میں یہ بھی درخواست کی کہ بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کرکے اس معاملے پر وضاحت مانگی جائے۔ ناز شاہ نے بھارت سے تجارتی ڈیل پر نظرثانی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ ناز شاہ نے کہا کہ بھارتی ریاست کرناٹک میں پیش آنے والے واقعے نے بھارت کی جمہوریت کا پردہ فاش کر دیا ہے، سکول جانے کے لیے لڑکیوں کے حجاب اتارے جا رہے ہیں۔

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (پی جے پی) مسلمانوں کے خلاف نفرت کو فروغ دے رہی ہے، یہ اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ بارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے بعد ریاست کے مختلف شہروں میں کشیدگی برقرار ہے جبکہ طالبات کی جانب سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ریاست کے مختلف علاقوں بنگلور، اوڈوپی اور دکشنا کناڈا میں دفعہ 144 نافذ ہے جس کے تحت تعلیمی اداروں کے 200 میٹر تک 5 افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے۔

Exit mobile version