پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سینئر صحافی محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے۔
شہباز شریف نے ٹوئٹ کی کہ 24 فروری کو فاٹف اجلاس سے قبل میڈیا کے خلاف تازہ دھاوا پاکستان کے لئے عالمی سطح پر مزید مشکلات اور رسوائی کے مترادف ہے۔ مہنگائی، معاشی تباہی اور دیگر سنگین قومی مسائل سے نمٹنے کے بجائے، تنقید اور سوال کرنے والوں سے نمٹنا بدترین حماقت ہے۔
سینئرصحافی محسن بیگ کی گرفتاری قابل مذمت، افسوس ناک اورشرمناک ہے۔24 فروری کو فاٹف اجلاس سے قبل میڈیاکے خلاف تازہ دھاوا پاکستان کے لیے عالمی سطح پرمزید رسوائی کے مترادف ہے۔مہنگائی، معاشی تباہی اور دیگر سنگین مسائل سے نمٹنے کی بجائے، سوال کرنے والوں سےنمٹنا بدترین حماقت وفسطائیت ہے
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) February 16, 2022
یاد رہے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پرایف آئی اے نے سینئرصحافی اورتجزیہ کارمحسن بیگ کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کرلیا۔
دوران گرفتاری محسن بیگ اور ان کے بیٹے کی جانب سے مزاحمت کی گئی۔ محسن بیگ نے ایف آئی اے ٹیم پرفائرنگ بھی کردی۔ جس سے ایک اہلکارزخمی ہوگیا۔ فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ محسن بیگ کےخلاف دہشتگردی اوراقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تھانہ مارگلہ منتقل کردیا گیا۔