نواز شریف

پاکستانی ڈاکٹر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے،اٹارنی جنرل کا خط

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے برطانیہ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے معالج و دل کے سرجن ڈیوڈ آر لارنس کو ان کی صحت سے متلعق خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق خط لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ پاکستان کے ڈاکٹر کب آپ سے مل کر میڈیکل ریکارڈ کا جائزہ لیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی آپ سے ملاقات 22 فروری سے 13 مارچ کے دوران شیڈول کی جائے، ملاقات کی تاریخ سے قبل آگاہ کیا جائے۔

کارروائی نوازشریف اور شہبازشریف کی جانب سے جمع کرائی گئی انڈرٹیکنگ کی روشی میں کی جا رہی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے نامزد کردہ ڈاکٹر آپ سے ملکر نواز شریف کی صحت سے متعلق تصدیق کرنا چاہتے ہیں، نام زد کردہ ڈاکٹر نواز شریف کی رپورٹ کا جائزہ لیں گے۔

خط کے مطابق نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لیے بغیر ڈاکٹر کوئی رائے دینے سے قاصر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں