ماضی

ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا

دبئی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی میں بیرون ملک پاکستانیوں کی اہمیت کو نہیں سمجھا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دبئی میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمد کا مقصد متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔ پچھلے دنوں متحدہ عرب امارات کی سلامتی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی گئی جس کی ہم نے بھرپور مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جغرافیائی اقتصادی ترجیحات پر توجہ مرکوز کی ہے اور خواہش ہے ہم پاکستان کو اقتصادی مرکز بنانے میں کامیاب ہو سکیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت پہلی دفعہ اتفاق رائے سے ایک سیکیورٹی پالیسی کا مسودہ سامنے لائی ہے اور سیکورٹی پالیسی کا محور معاشی استحکام ہے۔ اس میں پاکستان کا آبی تحفظ اور فوڈ سیکیورٹی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت سندھ طاس معاہدے پر کبھی عمل کرتا ہے اور کبھی نہیں کرتا۔ ہمارے سفارت کاروں کو اقتصادی سفارت کاری کی ذمہ داری سنبھالنا ہو گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ماضی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی اہمیت کو نہیں سمجھ سکے تاہم ہماری حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود کو اپنی ترجیح سمجھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ کے قریب پاکستانی مقیم ہیں اور قونصلر سروسز میں بہتری پر وزیر اعظم عمران خان کا فوکس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں