Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بل گیٹس بھی عمران خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

بل گیٹس

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہناہے کہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر نتیجہ خیز بات چیت کے لیے وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

پاکستان سے جانے کے بعد ٹوئٹر پیغام میں بِل گیٹس نے لکھا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کے عزم کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں۔ اور پُر امید ہوں کہ اگر ہر کوئی چوکنا اور ہوشیار رہے تو ہم پولیو کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ دینے کی تقریب منعقد کی گئی، صدر مملکت عارف علوی نے بل گیٹس کو ہلال پاکستان ایوارڈ سے نوازا۔

وزیراعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی اور وفاقی وزرا تقریب میں شریک تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، جس بعد مائیکروسافٹ کے بانی کو خصوصی اعزاز سے نوازا گیا۔ یاد رہے پاکستان کے دورہ کے دوران وزیراعظم عمران خان سے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے ملاقات کی جس میں پولیو کے خاتمہ اور دوسرے اہم موضوعات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ بل گیٹس نے این سی اوسی ہیڈکوارٹرز کا دورہ بھی کیا۔

بل گیٹس نے سمارٹ اورمائیکروسمارٹ لاک ڈائون حکمت عملی سمیت دیگراقدامات کوسراہا۔ بل گیٹس نے کورونا اور ویکسینیشن مہم پرخیالات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیراسدعمرنے بل گیٹس اورانکی فاؤنڈیشن کورنا وباء میں اقدامات کی حمایت کرنے کا شکریہ ادا کی۔

Exit mobile version