حقوق کے تحفظ

ووٹر کے حقوق کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جاؤں گا: فاروق حیدر

سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں کشمیرو سابق صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والوں کے حقوق کے تحفظ کرنے کے لیے آخری حد تک جاؤں گا۔

ن لیگی کارکنوں کے عزیز و اقارب جو سرکاری ملازمین ہیں کے ساتھ بھی سیاسی بنیادوں پرکسی کو تنگ نہیں کرنے دینگے۔ اپنے کارکنوں کے حقوق کے تحفظ اورعوامی حقوق کے لیے خود دفاتر جانے کو تیار ہوں۔ کارکنان نے حکومت میں نہ ہونے کے باوجود جس محبت و عقیدت کا اظہار کیا ہے وہ میرا سرمایہ ہے۔

حقوق کے تحفظ

سیاسی کارکن کا کردار سفید کپڑے کی طرح ہوتا ہے جس پرداغ لگے تو سب کو نظر آتا ہے۔ محنتی کارکنان کوجماعتی ذمہ داریاں دینگے۔

ان خیالات کا اظہارسابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے چکار میں جماعت کی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقدہ تنظیمی ا جلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ضلعی صدرفرید خان، سابق تحصیل صدر راجہ آفتاب خان اوردیگر سابق عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے گزشتہ پانچ سالوں میں تحصیل میں کیے جانے والے مرکزی کاموں جن میں چکار سدھن گلی روڈ، تحصیل ہسپتال چکار، واٹر سپلائی سکیم تعلیمی اداروں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبہ جات دینے پر شکریہ ادا کیا اورشکریہ کی قرار داد بھی منظور کی۔

حقوق کے تحفظ

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ جماعت کی تنظیم سازی میرٹ پرہوگی۔ کام کرنے والوں کو عہدے ملیں گے انشا اللہ سب سے پہلے ضلع جہلم ویلی کے ہروارڈ اورحلقے میں تنظیمیں مکمل ہونگی۔ انہوں نے کہا کہ میری کوئی پسند و ناپسند نہیں ہے آنیوالا دور نوجوانوں کا ہے جماعتی تنظیم میں ان کو کلیدی عہدے دیے جائیں گے۔

جماعت میں کام کرنے والوں کو ہی عزت ملتی ہے انتخابات کے دوران میرے چاہنے والوں نے تمام سازشوں کو ناکام بنایا اور دن رات ایک کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو آج لوگ یاد کررہے ہیں پاکستان میں آج سب نوازشریف کو یاد کررہے ہیں جنہوں نے عوامی حاکمیت اورسویلین بالادستی کا نظریہ دیا اورآج ہر پاکستانی کی خواہ وہ کسی سیاسی جماعت سے ہو یا سول سوسائٹی سے سب کے دل کی آواز ہے۔

راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت اورراہنمائی کی بدولت سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے آزادکشمیر کو بااختیاربنایا جو کام بڑے بڑے نابغہ روزگار لیڈرنہ کرسکے وہ اللہ رب العزت نے ہم سے لیا، ختم نبوت، تیرویں ترمیم اورترقیاتی بجٹ دوگنا کرنا ہو یا میرٹ کی بالادستی، مالیاتی خودمختاری ہو یا دیگرکام یہ رب العزت کی مہربانی تھی کہ اس نے ہم سے وہ کام لیے جس کا صرف تصور ہی کیا جاسکتا ہے جو جو اہداف ذہن میں رکھے تھے وہ بطوروزیراعظم مکمل کیے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں