Site icon روزنامہ کشمیر لنک

دنیا میں مہنگائی سے عوام پر بوجھ بڑھا ہے: شہباز گل

دنیا میں مہنگائی

فیصل آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کارکنان کی بات سننے کی ہدایت کرتے ہیں اور ہمارے کارکن ہی ہمارا فخر ہیں۔ کارکنوں کی وجہ سے آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف آج تک کسی کرپشن کا ٹھوس ثبوت نہیں آیا اور آج تک عمران خان کے خلاف کرپشن کا الزام نہیں لگا۔ عمران خان کے پاس کوئی مقصود چپڑاسی نہیں اور عمران خان کے نام کوئی مل بھی نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان نے اقتدار میں آکر کوئی اثاثے نہیں بنائے البتہ نیچے سے آنے والوں میں اقتدار کی بھوک ہوتی ہے۔ عمران خان نے ہمیشہ کرپشن کرنے والوں کےخلاف آواز اٹھائی۔ دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے عوام پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز لاہور میں تاجروں سے بھتہ لیتے تھے جبکہ شہباز شریف کی جگہ جیل ہے چاہے وہ سال یا دو سال بعد جائیں۔ شہباز شریف نے گزشتہ روز ایف آئی اے عدالت میں جھگڑا بھی کیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ شہباز شریف جب تک مقصود چپڑاسی کا جواب نہیں دیتے اسمبلی میں تقریر کر کے دکھائیں کیونکہ چند ہزار تنخواہ لینے والے مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں 4 ارب روپے آئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اوران کے بیٹے نے مختلف اکاؤنٹس میں 16 ارب روپے ڈالے اور پہلے یہ ملک قیوم کو فون کر کے مرضی کے فیصلے لیتے تھے اور عدالت میں ان لوگوں نے ایف آئی اے کے وکلا سے لڑائی بھی کی۔

Exit mobile version