Site icon روزنامہ کشمیر لنک

عمران خان عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں: شہباز شریف

عمران خان

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی مزید بددُعائیں نہ لیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کرنے جا رہی ہے اور عوام کو اب مہنگا ترین وزیر اعظم قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں، کاروباری برادری پریشان، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں۔ حکومت کو عالمی منڈی میں صرف اضافہ نظر آتا ہے کمی نہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے کے بجائے مخالفین کو قابو کرنے میں مصروف ہے لیکن عوام کی سانس بند کرنے والے اب اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کا چولہا نہیں جل رہا لیکن ان کا دل جل رہا ہے۔

Exit mobile version