بھارت حجاب تنازعے کے خلاف احتجاج دنیا بھر میں پھیلنے لگا، ایرانی طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف بھارتی سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
طلبا نے حجاب پر پابندی کے خلاف پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ جس پر بھارت میں مسلم طالبات کو انصاف فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔ طلبا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بھارت میں حجاب پر پابندی کے خلاف ایران مذمتی بیان جاری کرے۔
Tens of students gathered in front of the Indian Embassy in Tehran, Iran to protest against India's anti-hijab policy, preventing female students wearing hijab from attending classes. pic.twitter.com/NJPGz1OB45
— Press TV 🔻 (@PressTV) February 19, 2022
یاد رہے بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر تمکرو میں لڑکیوں کے کالج کے سامنے احتجاج کرنے والی دس طالبات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جس کے بعد ریاست میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ احتجاجی مظاہروں کے سبب پیدا ہونے والی کشیدگی کے باعث مختلف اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت احتجاج کرنے پہ پابندی ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہفتے کے دن کرناٹک کے شہر تمکرو میں انگریزی کی ایک لیکچرار نےحجاب اتارنے کی ہدایت پر استعفیٰ دے یا تھا۔ کالج میں گزشتہ تین سالوں سے پڑھانے والی لیکچرار نے اس حوالے سے کہا تھا کہ یہ عزت نفس کے خلاف ہے۔