Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اوگرا آزاد کشمیر میں بھی سرگرم، عوامی شکایات پر مظفرآباد کے پٹرول پمپس پر چھاپے

آزاد کشمیر

چیئرمین اوگرا مسرور خان نے آزاد کشمیر میں زائد قیمتوں پر غیر معیاری اور کم مقدار میں ڈیزل پیٹرول کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔

اوگرا کی چھاپہ مار ٹیم نے دارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں پیٹرول پمپس مالکان کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا۔ چیکنگ کے دوران مظفرآباد شہر اور نواحی علاقوں میں ڈیزل پیٹرول کے نمونے حاصل کرلیے غیر معیاری اور کم مقدار میں ذیادہ قیمتوں پر ڈیزل پیٹرول فروخت کرنے والوں کی شامت آگئی اوگرا کے جائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد اقبال کی سربراہی میں ٹیم نےمظفرآباد میں اچانک چھاپے مارکر پیٹرول پمپس کے پیمانے چیک کیے مظفرآباد کے پیٹرول پمپس کے پیمانے کم نکلنے پر پیٹرول پمپس کے مالکان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا فیصلہ کیا۔

جبکہ غیر معیاری ڈیزل پیٹرول کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری میں بھجوا دیئے ہیں اوگرا کی ٹیم آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع میں پیٹرول پمپس پر اچانک چھاپے مارے گی

Exit mobile version