دارالحکومت مظفرآباد میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس متحرک،وکلاء اور آفیسران کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ کمپلیکس ،اولڈسیکرٹریٹ میں پارکنگ پلان مرتب کرلی اگیا۔
ضلعی پولیس کے 5اہلکاروں کی تعیناتی سمیت ٹریفک پولیس کے 4اہلکار اور ایک اے ایس آئی نگرانی کے لیے تعینات کردیا گیا ہے۔ وکلاء کے لیے الگ پارکنگ مختص کردی گئی جبکہ سرکاری آفیسران اور ملازمین کے لیے الگ پارکنگ مختص کی گئی ہے۔ اس طرح کام کاج کی غرض سے آنے والوں کے لیے پارکنگ کا الگ انتظام کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ایس پی مقصود عباسی،اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر ،ڈی ایس پی ٹریفک شیخ ذاکر نے نفری کے ہمراہ خود اولڈ سیکرٹریٹ میں پارکنگ پلانگ کا جائز ہ لیا اور موقع پر احکامات جاری کیے اس طرح انجمن تاجران ،رینٹ اے کارے ایسوسی ایشن اور دیگر کے تعاون سے حیدری بازار میں گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کے لیے بھی پارکنگ مختص کی گئی ہے جبکہ نیلم پل،ٹاہلی منڈی اور اڈے سے ارد گرد رینٹ کی گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کو بھی پارکنگ مہیاکی گئی ہے۔
حیدری بازار میں ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی وارننگ دی گئی ہے۔ اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ شوکت نواز میر سمیت دیگر نمائندگان بھی موقع پر ملاحظہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ رینٹ اے کار اور تاجروں کی گاڑیاں دن بھر سڑک کے کنارے کھڑی رہتی ہیں جس کے باعث ٹریفک روانی میں شدید مشکلات پیش آتی ہیں۔اب ان کو الگ پارکنگ مختص کریں جس سے ٹریفک روانی میں آسانی پیدا ہوگی۔