Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مظفر آباد میں بلدیہ مجسٹریٹ کا ناقص اور دو نمبر دودھ بیچنے والوں کیخلاف بڑا آپریشن

بلدیہ مجسٹریٹ

مظفر آباد میں بلدیہ مجسٹریٹ کا ناقص اور دو نمبر دودھ بیچنے والوں کیخلاف بڑا آپریشن۔مظفرآباد میں باہر سے ناقص دودھ لاکر فروخت کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ ،منگل اور بدھ کی رات کوہالہ روڈ پر ناکہ لگاکر ٹینکروں میں دودھ لانے والوں کے سیمپل لیے گئے جبکہ کئی ڈیری شاپس سے بھی دودھ کے نمونے اٹھائے گئے۔

18مختلف نمونے لے کر بلدیہ مجسٹریٹ خود لاہور پہنچ گئے۔ مجسٹریٹ بلدیہ سردار عمران نے ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر سے بھی تفصیلی ملاقات کی۔ آزادکشمیر میں فوڈ ٹیسٹ لیبارٹری کی عدم موجودگی کے حوالے سے اور سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل نے آزادکشمیر میں فوڈ ٹیسٹ لیبارٹری کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔ مجسٹریٹ بلدیہ نے دودھ کے 18نمونہ جات لیب کے حوالے کردیئے ہیں جن کے معائنے کے بعد ایک ہفتے میں رپورٹ دی جائے گی جبکہ 18نمونوں پر اڑھائی لاکھ روپے فیس بھی جمع کی گئی ہے۔

سول سوسائٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپی سی ایس آئی آر کے تعاون سے آزادکشمیر میں بھی فوڈ ٹیسٹ لیبارٹری قائم کریں تاکہ آسانی ہوسکے اور نسل نو میں زہر گھولنے والے بے نقاب ہوسکیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت پر مجسٹریٹ بلدیہ نے ڈائریکٹر جنرل پی سی ایس آئی آر کو مکتوب بھی تحریر کیا تھا جس کا جواب آنے پر حکومت آزادکشمیر لاہور فوڈ ٹیسٹ لیبارٹری کے درمیان معاہدہ طے پانے کے امکانات ہیں۔

Exit mobile version