Site icon روزنامہ کشمیر لنک

نیلم ویلی: صحت عامہ کے زیراہتمام 5 روزہ پولیو ویکسین مہم کا افتتاح

صحت عامہ

صحت عامہ کے زیراہتمام 5 روزہ پولیو ویکسین مہم کا افتتاح بچوں کو قطرے پلاکر کردیا۔

ضلع بھر میں 5 سال سے کم عمر کے35 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ پولیو ویکسین مہم کے لیے 207 موبائل ٹیمیں 31 طبی مراکز 8 ٹرانزٹ پوائنٹ 59 ایریا منیجر 13 UCMO,s اور 3 ضلع وتحصیل سپروائزر مقرر کردیئے گئے ہیں۔

پولیو سے محروم رہ جانیوالے بچوں کی اطلاع دینے کیلئے 2 کنٹرول روم قائم کردیئے گئیں۔ پولیو ویکسین مہم 28 فروری سے شروع ہوکر 4 مارچ تک جاری رہے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس آٹھ مقام میں ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلاکر مہم کاباقاعدہ افتتاح کردیا۔

پولیو مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے ڈپٹی کمشنر، ضلعی آفیسران کو بریفنگ بھی دی۔ تفصیلات کے مطابق جمعتہ المبار ک کے روز صحت عامہ ضلع نیلم کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اٹھ مقام میں ایک پولیو ویکسین مہم کی افتتاحی تقریب کاانعقاد کیاگیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر خواجہ اعجاز احمد،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمتین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا۔

Exit mobile version