Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کورونا کی کوئی بڑی لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں‌: ڈاکٹرفیصل سلطان

کورونا

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پانچ بڑی لہروں کے بعد کورونا وائرس کی کوئی بڑی لہر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔

کورونا وائرس کے حوالے سے بیشتر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں لیکن احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوگی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کورونا وائرس کے کسی نئے طاقتور ویرینٹ کے سامنے آنے کے امکانات بھی کافی حد تک معدوم ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی پانچویں لہر نیچے آگئی۔ اب اس طرح کی صورتحال پیدا ہونے کے امکانات انتہائی کم ہو چکے ہیں لیکن دنیا سے کورونا وائرس ختم نہیں ہوا۔

اس کی چھوٹی چھوٹی ویولیٹس لہریں سامنے آتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جنہیں اب تک ویکسین یا کورونا وائرس کی بیماری نہیں لگی وہ اس کا شکار ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے خلاف ابھی تک ہرڈ امیونٹی یا پاپولیشن لیول قوت مدافعت حاصل نہیں ہوئی ۔ کورونا وائرس کے حوالے سے بیشتر پابندیاں ہٹا لی گئی ہیں لیکن احتیاطی تدابیر جاری رکھنا ہوگی۔

Exit mobile version