Site icon روزنامہ کشمیر لنک

وزیرآعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد: ‘آئینی طریقہ اختیارہوگا’

وزیرآعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ( ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزیرآعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کو نکالنے کیلئے آئینی طریقہ اختیار کریں گے ملکی معیشت تباہ، کہاں ہے نیا پاکستان؟

موجودہ حکومت کو آئے ہوئے4سال ہوگئے ہیں لیکن نااہل حکمرانوں نے قوم سے کیا گیا ایک وعدہ بھی وفا نہیں کیا۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکمرانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ایک بھی وعدہ وفا نہیں ہوا۔ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کہاں ہیں؟ کہاں ہے نیا پاکستان؟ وہ وعدے کہاں گئے جو عمران نیازی نے کیے تھے۔

انہوں نے کہا ہے ہماری حکومت 5اعشاریہ 8فیصد گروتھ ریٹ چھوڑ کرگئی تھی۔ ہم نے جھوٹے وعدے نہیں کئے۔ کام کر کے دکھایا۔ اب وقت آگیا ہے قوم ان سے ایک ایک پائی کا حساب لے۔ تماشا نہیں لگائیں گے۔

آئینی طریقے سے ان کا مقابلہ کریں گے۔ اس کے علاوہ ہمارے دورمیں 1300ارب روپے مختلف منصوبوں پر خرچ ہوئے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ میاں شہبازشریف نے میثاق معیشت کی با ت کی تھی۔ ان کو نیب نیازی گٹھ جوڑنے صاف پانی کیس میں گرفتار کیا۔ صاف پانی کیس میں 16افراد بری ہوچکے ہیں۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کی بات کی جائے تو یہ پتلی گلی میں چھپ جاتا ہے۔ ریاست مدینہ کاجھوٹا دعوی کیا جاتا ہے۔ چودہ ملکوں سے فنڈز ملے اس چھپایا گیا۔ وزرا ء تماش بین ہیں جو الزامات لگا رہے ہیں۔ عمران نیازی کہتے تھے میرا دل کرتا ہے لوگوں کو جیل میں ڈالوں، لوٹا پیسہ واپس لائوں، ن لیگ کے رہنمائوں کو جیل میں ڈالا گیا۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ چار سال سے ن لیگی یا جیلوں میں ہیں یا عدالتوں میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔ میں جیب سے پرچی نکال کر جھوٹے الزامات نہیں لگائوں گا۔ سچ بولوں گا۔ ن لیگ کے اربوں کے منصوبے کاغذی نہیں ہیں، یہ آج تک جنوبی پنجاب صوبہ نہیں بناسکے۔

Exit mobile version