جسٹس عبدالمجید ملک

سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک اشکبارآنکھوں کےساتھ میرپورمیں سپرد خاک

آزاد جموں وکشمیرہائی کورٹ کےسابق جسٹس عبدالمجید ملک مختصر علالت کے بعد اس دنیا فانی سے رحلت فرما گے ان کی رحلت سے تحریک آزادی کشمیر کا ایک اور روشن باب ختم ہوگیا۔

ان کی زندگی کا محور و مقصد ہی آزادی کی شمع کو روشن رکھنا اور اس کو پایا تکمیل تک پہنچانا تھا وہ ریاست جموں و کشمیر میں نہایت ہی مدبر اور محترم تھے۔ ان کی نماز جنازہ میرپور اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔

نما ز جنازہ معروف مذہبی اسکالر صاحبزادہ ضیاء السلام نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی، چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان، سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس راجہ رضا علی خان،جج سپریم کورٹ جسٹس محمد یونس طاہر،چیف جسٹس ہائی کورٹ صداقت حسین راجہ،جسٹس محمد اعجا،ز،آزاد کشمیر کے وزراء خواجہ محمد فاروق،چوہدری ارشد حسین،چوہدری اظہر صادق، ظفر اقبال ملک، سید شوکت علی شاہ،سابق وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید،سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان، سابق وزیر اعظم سردار محمد یعقوب خان، سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین،سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز خان، جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما عبدالرشید ترابی نے شرکت کی۔

ان کے علاوہ ایڈووکیٹ جنرل آزادکشمیر خواجہ مقبول وار، سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس محمداعظم خان، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ سید منظور گیلانی، سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ ایم آفتاب علوی،سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ مصطفی مغل، سابق جسٹس سید کلیم حسین شاہ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل مجید راجہ،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج جہانگیر جرال، سابق سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر، لبریشن لیگ کے صدر خواجہ منظور قادر ڈار،ممبران اسمبلی چوہدری یاسر سلطان، ممبر کشمیر کونسل ملک محمد حنیف، آل پارٹیز حریت راہنما محمود احمد ساغر،رفیق ڈار، سابق وزراء چوہدری محمد سعید،کرنل (ر) وقار احمد نور، چوہدری مسعود خالد، چوہدری رخسار، چوہدری محمد اشرف، مرزا بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

نمازہ جنازہ کے شرکا میں ظفر حسین، کمشنر چوہدری محمد رقیب خان، ڈی آئی جی پولیس خالد محمود چوہان، ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری محمد منشاء نقشبندی،ڈی جی ایم ڈی اے چوہدری عمران خالد، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم خان، اسٹیٹ آفیسر ایم ڈی اے چوہدری امجد اقبال،ڈائریکٹر ایڈمن ایم ڈی اے راجہ کلیم اللہ خان، ایس ایس پی کامران علی، صدر بار ایسوسی ایشن امتیاز حسین راجہ، مسلم کانفرنس کے راہنما راجہ ظفر معروف، پی ٹی آئی کے راہنما نوید اختر گوگا، پی ٹی آئی کے چوہدری محمد عارف، الحاج غلام رسول عوامی بھی شامل تھے۔

سابق صدر سپریم کورٹ بار سید نشاط کاظمی،راجہ طارق بشیر،صدر ہائی کورٹ بار بابر علی ایڈووکیٹ،شکیل رضا ایڈووکیٹ،خواجہ ریاض الحسن ایڈووکیٹ،اسٹیشن ڈائریکٹر ریڈیو میرپور محمد شکیل،سابق امیدوار اسمبلی ملک ذوالفقار، سابق امیدوار اسمبلی راجہ ریاست خان، سابق میئر لوٹن طاہر محمود ملک،خالد محمود ایڈووکیٹ،سابق ایڈمنسٹریٹر خورشید قادری، راجہ مظہر ایڈووکیٹ،محمد آفتاب، سابق صدر چڑہوئی بار راجہ اکبر خان ایڈووکیٹ،چوہدری ریاض ایڈووکیٹ،سابق کمشنر راجہ ظفرعلی خان، سابق امیدوار اسمبلی کرنل (ر) محمد معروف، آل حریت راہنما ملک محمد اسلم، سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن چوہدری امجد،سینئر صحافی اعجاز عباسی، بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

نماز جنازہ سے قبل ان کی میت جب نانگی سے میرپور اسٹیڈیم لائی گئی تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ان کے پرستار ان کی رحلت پر سخت غمگین تھے وہ سیاسی و سماجی کارکنان کی راہنمائی کے لئے یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے سیاسی نظریات الگ الگ رکھنے کے باوجود ریاست جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت انہیں ملنے کے لیے اکثر آتی تھی اوران سے اہم امور پر مشاورت کرتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں