Site icon روزنامہ کشمیر لنک

کیف: یوکرین سے گیارہ سو اکتیس پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو نکال لیا گیا

پاکستانی طلبہ

پاکستانی سفیر نویل کھوکھر نے کہا ہے یوکرین سے گیارہ سو اکتیس پاکستانی طلبہ اور شہریوں کو نکال لیا گیا۔

میجرجنرل رنویل کھوکھر نے ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا ابھی تک 1131 پاکستانی طلبا اور شہریوں کو یوکرین سے بحفاظت نکال چکے ہیں۔ نکالے جانے والے پاکستانی طلبا اور شہریوں کو ہمسایہ ممالک میں منتقل کر چکے ہیں۔

ابھی بھی چند طلبا اور شہری ٹرین میں ہیں۔ امید ہے آئندہ ایک یا دو دن میں نوے سے پچانوے فیصد شہریوں کا انخلا کامیابی سے مکمل کر لیا جائے گا۔پاکستانی سفیر میجر جنرل ر نویل کھوکھر نے کہا کہ پاکستانی طلبا کے ساتھ ان کے دوست مختلف ممالک کے طلبا بھی آ رہے ہیں ۔ ان کو بھی ہم بلا تفریق وہی سہولیات مہیا کر ہے ہیں جو اپنے طلبا کو دے رہے ہیں

Exit mobile version