Site icon روزنامہ کشمیر لنک

بلاول ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے: شاہ محمود

ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ بلاول زرداری کی پنجاب میں مقبولیت صرف 5 فیصد ہے، وہ ووٹوں کے فارمولے سے وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

سندھ میں اب پرانے نعروں کی کشش نہیں رہی۔ پیپلزپارٹی اپنے مارچ میں رینٹ اے کار کا مجمع لے کر ساتھ چل رہی ہے۔ پیپلزپارٹی سرکار بیساکھیوں پر سیاست کر رہی ہے۔

نام نہاد مارچ میں پولیس، ایمبولینس سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں۔ بلاول سے معصومانہ سوال ہے کہ جہاں جاتے ہیں شہر کیوں بند کرا دیتے ہیں۔ اگر عوامی مارچ ہے تو عوام کو کیوں دور رکھا جارہا ہے۔

تحریک انصاف سندھ حقوق مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں 36 سال عملی سیاست کی ہے نرسری سے ایم اے کی کلاس میں داخل نہیں ہو۔ بلدیہ سے آغاز کیا سیڑھی پر سیڑھی چڑھ کر آگے آیا ہوا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہتے ہیں سندھ کا حق نہیں دیا جارہا، سندھ کو اربوں روپے ملے ہیں۔ 9 ہزار ارب سندھ کے اکانٹ نمبر ون میں آئے ہیں، 14 سالوں میں 1400 ارب سندھ کی ترقی کے لئے مختص کئے گئے ہیں۔ عمران خان نے صرف تین سال میں سندھ کے لئے ایک ٹریلین مختص کئے ہیں، بلاول 9 ہزار ارب روپے کا حساب دیں، آڈٹ رپورٹ کہہ رہی ہے 44 فیصد بجٹ کرپشن کے نظر ہوگیا ہے، یہ ہم نہیں کہتے سرکاری ادارے بتاتے ہیں، آپ لوگ 15 سال سے صوبائی حکومت میں بیٹھے ہیں، آپ جواب نہیں دیں گے، لیکن ہم 3 سال کا حساب دینے کے لئے تیار ہیں۔

Exit mobile version