Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اپوزیشن ہمیشہ عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے، فواد چوہدری

فواد چوہدری

وفاقی ویر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن عوام کے خلاف ہی کھڑی ہوتی ہے اور ہمیشہ سے ایسا ہی ہوتا آرہا ہے۔

جمعہ کو راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن کے متعلق بات کی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ان فٹ ہے، میچ نہیں کھیل سکتی، اس لئے انگ اورشارٹ مارچ چھوڑے اور میچ دیکھنے آئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپوزیشن والوں کو میچ دیکھنے کے لئے فری ٹکٹ دیں گے اور چائے بھی پلائیں گے۔ دوسری جانب پاکستان میں اسپورٹس سرگرمیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بھی میچز ہونے چاہیئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنیجھگڑے ختم کر کے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کی بحالی کو یقینی بنانا چاہیئے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا ہے کہ وزیراعظم بھی آج میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئینگے۔

Exit mobile version