Site icon روزنامہ کشمیر لنک

سرینگرقانونی طور پربھارتی فورسز کی ریاستی دہشگردی جاری.

سرینگر

سرینگر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کپواڑہ میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر زخمی کردیا ۔

بعدازاں نوجوان کو گرفتار کرلیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان ضلع کے علاقے لنگیٹ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔ فوجیوں نے زخمی نوجوان کو گرفتار کر لیا ۔بعدازاں سے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کاررروائی جاری تھی

۔دوسری طرف بھارتی حکومت نے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندہندووں کی مسلح فورس کی تشکیل نو کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے کے تحت ولیج ڈیفنس گروپس (VDGs) کے نام سے فورس منظم کرنے ، ان گروپس کے ممبران کو تنخوا دینے، ہتھیار اور تربیت دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔

اس سلسلے میںبھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کی ہدایت پر بھارتی وزارت داخلہ نے جموں وکشمیر کی انتظامیہ کو حکم جاری کر دیا ہے ۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے ولیج ڈیفنس گروپس (VDGs) کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ولیج ڈیفنس گروپس کے رابطہ کار کو4500 اور ارکان کوچار، چار ہزار ماہانہ تنخوا ہ دی جائے گی

۔1990 میں بھارتی فوج کی مدد کے لیے ویلیج ڈیفنس کمیٹیاں قائم کی گئی تھیں ان کی تعداد4,125 تھی ۔ یاد رہے ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں (VDCs) کے نام سے کشمیری مسلمانوں کے خلاف انتہا پسندہندووں کی مسلح فورس ماضی میں قائم کی گئی تھی اب ویلیج ڈیفنس کمیٹیوں کے بجائے ولیج ڈیفنس گروپس (VDGs) کے نام سے انتہا پسند ہندووں کو منظم کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیر پولیس کے سربراہ ڈ ائریکٹر جنرل آف پولیس(ڈی جی پی) دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ ولیج ڈیفنس کمیٹیوں (VDCs) کا نام تبدیل کرکے ان کا نام ولیج ڈیفنس گروپس (VDGs) رکھ لیا گیا ہے

ان کے ارکان کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔ یاد رہے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو اعلان کیا تھاکہ تمام وی ڈی سیز کو بحال کیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق مزید کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ان کا نام تبدیل کر دیا جائے گا اور ہر رکن کو معاوضہ اداکیاجائے گا۔ہندووں پر مشتمل وی ڈی سیزبنیادی طور پر جموں کے علاقے میں موجود ہیں

۔امیت شاہ نے نئی دہلی میں بی جے پی رہنماں اور وی ڈی سی ممبران کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا تھاکہ دیہی دفاعی کمیٹیوں کو اب ولیج ڈیفنس گروپس (VDGs) اور ان کے ممبران کو ویلج ڈیفنس گروپ گارڈز (VDGGs) کہا جائے گا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق امیت شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ وزارت داخلہ جلد ہی VDCs کا نام تبدیل کرکے VDGs کے نام سے بحال کرنے کا حکم جاری کرے گی اور تمام ممبران کو حکومت کی طرف سے اعزازیہ دیا جائے گا۔ہر VDG کے آٹھ سے 10 اراکین ہوں گے اور ان سب کا درجہ برابر ہوگا۔

امت شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ انہیں حکومت کی طرف سے ہر ماہ مساوی معاوضہ دیا جائے گا جو براہ راست ان کے کھاتوں میں جمع ہو جائے گا۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وی ڈی سی ممبران جموں خطے میں بڑی تعداد میںمسلمانوں کے قتل میں ملوث رہے ہیں۔

Exit mobile version