Site icon روزنامہ کشمیر لنک

زرداری کی وجہ سے عمران خان کی حکومت چل رہی تھی: مصطفی کمال

عمران خان کی حکومت

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی وجہ سے عمران خان کی حکومت چل رہی تھی۔ کراچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے حکومت گرانے کی باتیں کر رہے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ جب تک 3 آئینی ترامیم نہیں ہوتیں تو سب بے کار ہے۔ جب جب حق مانگو تو کہا جاتا ہے کہ پنچاب آپ کا حصہ کھا رہا ہے اور جو پیسے وزیر اعلیٰ سندھ کو مل چکے ہیں ان کا تو حساب دو۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کو جو پیسے ملے ہیں اس کا سوال کرتے رہیں گے جان نہیں چھوڑیں گے۔ کراچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے حکومت گرانے کی باتیں کر رہے ہیں۔ مصطفی کمال نے کہا کہ کیا کسی سیاست دان نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے اس طرح ملاقاتیں کیں؟ عمران خان اپنے اقتدار بچانے کے لیے اتحادیوں سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں۔

عمران خان نے جلسے میں کہا تھا کہ جنوبی پنچاب کو صوبہ بنانے کے لیے ریفارم لا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی چھٹے یوم تاسیس کا مرکزی پاور شو 27 مارچ کو ٹنکی گرا ئونڈ لیاقت آباد میں کرے گی اور پی ایس پی اپنی جان پر کھیل کر کسی کو بھی پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہاجر نام پر سیاست کرنے والے اور مہاجروں کو اسلحہ اٹھانے کی تلقین کرنے والے ہی مہاجروں کے اصل دشمن ہیں۔ مہاجروں کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے مہاجروں کے خون کا سودا کر کے اپنی وزارتیں اور جاگیریں بنائیں۔

Exit mobile version