Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمان اورادارے کوتباہ کیا: شاہدخاقان

اسپیکرقومی اسمبلی

Shahid Khaqan Abbasi. (File Photo: IANS)

پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکرقومی اسمبلی نے جس طرح پارلیمان اور ادارے کو تباہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

اسپیکر کی نہ اپوزیشن اور نہ ہی حکومتی بنچ پرعزت نہیں ہے۔ اگر کوئی غیر آئینی کام کریں گے توعدالتیں موجود ہیں۔ اجلاس کو اسپیکر نے چلانا ہے۔

20 فیصد لوگ کھڑے ہوں گے جس کے بعد تین سے سات دنوں میں اجلاس ہوگا۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیشن گوئی کرتا ہوں کہ آج صدرعارف علوی انسداد دہشت گردی عدالت سے بری ہونے جارہے ہیں کیونکہ پہلے تو صدر پیش نہیں ہوئے تھے اورآج بری ہونے پہنچ جائیں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے کیس میں جو گواہ پیش ہوا ہے اس کی عجیب منطق ہے۔ 9 سال سے ایک شخص عدالت میں پیش ہورہا ہے۔ شاہد خاقان نے مزید کہا کہ اس ملک کے وزرا اور وزیراعظم تماشوں میں برابر کے شریک ہیں لیکن یہ تماشے اب جلد ختم ہونے والے ہیں اور ہمارا ان سے وعدہ ہے کہ ان مظالم کا حساب ان کو دینا ہوگا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ اسپیکرقومی اسمبلی سمیت کوئی بھی آدمی قانون سے بالا نہیں ہے اور جو غلط کام کرے گا اس کوقانون کے سامنے پیش ہونا ہوگا۔

Exit mobile version