Site icon روزنامہ کشمیر لنک

رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی میرپور میں شہریوں کو لوٹنے کی تیاری کر لی گئی

رمضان المبارک کی آمد

رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا، رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی میرپور میں شہریوں کو لوٹنے کی تیاری کر لی گئی۔

منافع خوروں نے رمضان المبارک میں لوٹ مار کا منصوبہ بنا لیا کھانے پیشے کی اشیاء کا ذخیرہ اندوزی شروع کرد ی پہلے ہی مہنگائی نے عام آدمی سے قوت خرید چھین رکھی ہے جبکہ رمضان المبارک میں منافع خوروں نے لوٹ مار کیلئے ذخیرہ اندوزی شروع کر دی ۔

پرائس کنڑرول کمیٹی فوٹو سیشن تک محدود شہری پریشان۔

تفصیلات کیمطابق مہنگائی کی وجہ سے جہاں امیر غریب مشکلات کا شکار تھے ویہیں پر رمضان المبارک میں منافع خوروں نے لوٹ مار کا منصوبہ بنا لیا جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی ذخیرہ اندوزی شروع کرد ی منگائی پر عوامی و شہری حلقوں سمیت دیہاڑ ی دار طبقہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارروائیاں دفاتر تک اجلاس کرنے تک محدود ہو اور فیلڈ میں کام کرنے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی اور کارروائیاں بھی فوٹو سیشن کیلئے کی جاتی ہیں جبکہ شہریوں کو ریلیف دینے کے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جاتے۔

ان حلقوں نے کہا کہ ملازمین کی کام چوری اور ملی بھگت کی وجہ سے کبھی کسی بڑے تاجر کیخلاف مثبت کارروائی نہیں کی جاتی اور اگر کوئی انتظامی آفسر مافیا کیخلاف کارروائی کرئے تو اس کا تبادلہ دوسر ے ضلع میں کردیا جاتا ہے جسکی وجہ سے کوئی بھی آفسر بڑے مافیاز کے اوپر ہاتھ ڈالنے کی جرات نہیں کرتا جسکا فائدہ اٹھا کر منافع خور مافیا لوٹ مار کرتا اور آفیسران کو خوش کرنے کیلئے ان کی ڈیمانڈیں پوری کرتا ہے اس لئے ریلیف دینے کے اجلاس شہریوں کو لالی پاپ دینے کے سواء کچھ نہیں ہوتے۔

Exit mobile version