Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اسلام آباد میں تین دن مسلسل چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اسلام آباد میں تین دن مسلسل چھٹیاں

اسلام آباد میں تین دن مسلسل چھٹیاں، سرکاری ملازمین کی موجیں لگ گئیں، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو ایک ساتھ 3 تعطیلات کی خوشخبری تین روز قبل سنائی تھی جس کا آج باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری ہو گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ یوم پاکستان کی تقریبات کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ان 2 ایونٹس کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کو 3 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کے اعلان کے مطابق او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس اور یوم پاکستان کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں 22، 23 اور 24 مارچ کو عام تعطیل ہو گی۔

Exit mobile version