وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جمعیت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگی اور نکل گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ جمعیت کے لوگوں کو نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ لیکن واقعہ سے جعلی دانشورایک بارپھرظاہرہوگئے۔ جوبغض عمران میں جتھوں کی بھی حمایت سے بازنہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اورمیڈیا میں ان کے حما یتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں، جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں۔
جمیعت کے غنڈوں نے کان پکڑ کر معافی مانگ لی اورنکل گئے(نہیں چھوڑنے چاہئیں تھے) لیکن اس واقعے سے جعلی دانشور ایک بار پھر ظاہر ہو گئےجو بغض عمران میں جتھوں کی بھی حمائیت سے باز نہیں آئے، اپوزیشن اور میڈیا میں ان کے حمائیتی ایک مخصوص مافیا کا حصہ ہیں جو اپنے مفادات کے کیلئے اکٹھے ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 11, 2022