Site icon روزنامہ کشمیر لنک

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو جلسہ کرنے سے روک دیا

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو لوئر دیر میں آج جلسہ کرنے سے روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق پرنظرثانی کردی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ فیصلہ سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔

تمام ارکان پارلیمنٹ کوانتخابی مہم میں حصہ لینےکی اجازت ہے پبلک آفس ہولڈرز پر انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی رہے گی۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئردیرمیں آج جلسہ سےروک دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے آج لوئردیرمیں جلسہ کرنا تھا۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ اب سے کچھ دیر بعد وزیراعظم عمران خان تیمرگرہ پہنچنے والے ہیں ،تیمرگرہ کا موسم بدلنے والا ہے۔ یہاں کوئی آنے والا ہے، وزیراعظم عوامی رابطہ مہم کے تحت لوئر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔

Exit mobile version