Site icon روزنامہ کشمیر لنک

ڈی چوک جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا: حماد اظہر

ڈی چوک

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ڈی چوک جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا۔ پرانے پاکستان کا ڈاکو راج نظام اب ہمیشہ کے لئے دفن ہونے جا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لکھا کہ ڈی چوک جلسے کی تاریخ کا اعلان جلد ہو جائے گا۔

تمام کارکن تیاریاں شروع کر دیں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ پرانے پاکستان کا ڈاکو راج نظام اب ہمیشہ کے لئے دفن ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان حقیقی معنوں میں آزاد ہونے جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اپنے جاری پیغام میں حماد اظہر نے کہا تھا کہ لٹیروں کی سیاسی دکانیں ہمیشہ کے لئے بند ہونے جا رہی ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ اسلام آبا میں ہونے جا رہا ہے، عوام اپنے وزیراعظم پر بھر پور اعتماد کا تاریخی مظاہرہ کرے گی۔

Exit mobile version