Site icon روزنامہ کشمیر لنک

تحریک عدم اعتمادکا مقابلہ کرینگے،اپوزیشن کو مایوسی ہوگی

تحریک عدم اعتماد

تحریک عدم اعتمادکا مقابلہ کرینگے،اپوزیشن کو مایوسی ہوگی۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے بطور سیاسی کارکن کے پورا یقین ہے کہ ہمارے جتنے اتحادی ہیں چاہے وہ پاکستان مسلم لیگ (ق) ، ایم کیو ایم پاکستان ، جی ڈی اے یا وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی شکل میں ہیں۔

مجھے اور میری جماعت کو ان پر مکمل اعتماد ہے اور اپوزیشن کو مایوسی ہو گی۔ ہم عدم اعتماد کی تحریک کا سیاسی اور جمہوری انداز میں اورآئین کی روح کے مطابق اس کا مقابلہ بھی کریں گے اوراس کو شکست بھی دیں گے۔ میرا بلاول سے سوال سے کہ کیا آپ آئین کا احترام کررہے ہیں جب آپ اور آپ کے ابو نوٹوں کے بھرے وزنی تھیلے لئے ممبران کی خریدار ی پر تلے ہوئے ہیں۔ تین کے ٹولے کا غیر فطری اتحاد ہے اور یہ بکھر جائے گا۔

ان کا کوئی متفقہ نظریہ نہیں۔ اپوزیشن کا ون پوائنٹ ایجنڈا عمران خان کو ہٹانا ہے۔ ان خیالات کااظہار شاہ محمود رقریشی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں نے گذشتہ روز بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس سنی۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان اور الیکشن کمیشن آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد میں اپنا کردار اداکریں۔

مجھے سمجھ نہیں آئی کہ ان کا کیا کردار ہے۔ یہ دونوں آئینی ادارے ہیں اوروہاں بہت ذمہ دار شخصیات تشریف فرما ہیں اوروہ اپنی آئینی ذمہ داریوں کو پوری طرح سمجھتے ہیں کہ کہاں انہوں نے کردار اداکرناہے اورکہاں انہوں نے مداخلت نہیں کرنی۔ میری بلاول بھٹو کو تجویز ہو گی کہ یہ قومی ادارے ہیں ان کو سیاست میں گھسیٹنا ان اداروں کے شایان شان بھی نہیں اور مناسب بھی نہیں۔ جہاں تک تحریک عدم اعتماد کا تعلق ہے آپ نے پیش کردیا اورمیں بحیثیت پارٹی عہدیدار کے برملا کہہ رہا ہوں کہ ہم اس عدم اعتماد کی تحریک کا سیاسی انداز میں، جمہوری انداز میں اورآئین کی روح کے مطابق اس کا مقابلہ بھی کریں گے اوراس کو شکست بھی دیں گے۔

Exit mobile version