صدر جموں وکشمیر پیپلزپارٹی و ممبر قانون ساز اسمبلی سردار حسن ابراہیم خان نے کہا ہے کہ ہم کشمیر کے تشخص کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ہم معاہد کراچی کے وارث، تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولہ قبول نہیں کریں گئے۔
تقسیم کشمیر کے کسی فارمولہ کو قبول نہیں کریں گئے۔ گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بننے دیں گئے ہم معاہد کراچی کے وارث ہیں جس کے تحت گلگت بلتستان کشمیر کو حصہ ہے۔ اس کو صوبہ بنانے کی کسی کو بھی ہرگزاجازت نہیں دیں گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاڑولی یونین کونسل سنگولہ میں جلسہ عام سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم عوامی مسائل لوگوں کی دہلیز پر مہیا کر رہے ہیں۔
یونین کونسل سنگولہ کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا، پسماندہ علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ ممبر منتخب ہونے کے بعد ترقیاتی فنڈز میں ہم نے اہلیان سنگولہ سے خود رابطہ قائم کرکے اسکیمیں دیں تاکہ سنگولہ کی پسماندگی کو دور کیا جا سکے۔ قبل ازیں سردار حسن ابراہیم خان کا کالی کسی، بھیکھ، دبن سنگولہ،چمب، نکر میں شانداز استقبال کیاگیا اور انہیں ایک ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ تک لایا گیا۔
جلسہ میں جموں و کشمیر پیپلزپارٹی ، پی ایس او سمیت سنگولہ کی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، انہوں نے کہا کہ ہم سردار خالد ابراہیم خان مرحوم کے منشور ،اوصولوں کے مطابق سیاست کر رہے ہیں۔ ہم اپنے ابواجداد کی تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، جلسہ کی صدارت (ر)معلم اقبال خان نے کی، جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد حفیظ خان نے سر انجام دیے، جلسہ عام سے سردار حسن ابراہیم خان کے علاوہ تسلیم باغی، آفتاب عارف، سابق معلم بشیر خان، خالد محمود خان، ودیگر نے بھی خطاب کیا