Site icon روزنامہ کشمیر لنک

راجہ فارورق حیدر: ‘گلگت بلتستان عبوری صوبہ منظور نہیں، نکاح بھی کبھی عبوری ہو سکتا ہے؟ بے نکاحی تو نہ لے جاو ، نکاح رائے شماری کے بعد ہی ہو گا’

گلگت بلتستان عبوری صوبہ منظور نہیں

آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان عبوری صوبہ منظور نہیں۔ کشمیر کو تقسیم کرنے کا حق نہ پاکستان کو ہے اور نہ ہندوستان کو اس کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔ ہمیں گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانا نامنظور ہے۔ یہ کیا ہوتا ہے عبوری صوبہ؟ نکاح بھی کبھی عبوری ہوتا ہے؟  آپ نے کبھی سنا ہے عبوری صوبہ؟

آذاد کشمیر کے ضلع باغ میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے ریاست پاکستان کو مخاطب کر کے کہا کہ سارا کشمیر آپ کے ساتھ ہے سارا جموں و کشمیر آپ کے ساتھ ہے ۔ ایک لاکھ کے قریب جوانوں نے قربانیاں دی ہیں دس ہزار سے زیادہ کی عزتیں لوٹی ہیں ہزاروں کی تعداد میں لوگ غائب ہیں میں روز آپ کو یاد کرواتا ہوں کشمیر تقسیم کر کے آپ کس کے ساتھ دھوکہ کریں گے میرے سمیت پورے کشمیر کے ساتھ دھوکہ دیں گے۔

‘ہمیں پاکستانی عوام سے کوئی گلہ نہیں پاکستانی ایک دوسرے کو دھوکہ دے سکتے ہیں لیکن کشمیری دھوکہ نہیں دیتے۔ کیا صرف پاکستان کی عوام ہی ہمارے ساتھ ہیں ۔البتہ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ’حکومت کے فیصلے غلط ہیں ہماری قیادت نے بھی غلط فیصلے کیے ہیں جس کا آج ہمیں یہ دن دیکھنا پڑا ۔’

انہوں نے مزید کہا کہ بر حال میں آپ سے یہی گزارش کرنا چاہتا ہوں کہ امتحان کا وقت آرہا ہے اس سے ہم نمٹیں گے کیسے مستحکم سیاسی تنظیم کے ساتھ ایصار اور محبت کرنے والوں کے ساتھ مل کر ہم ان کا مقابلہ کر سکتے ہیں ایک دوسرے سے لڑ کر نہیں کر سکتے ۔ اس لیے میں آپ کو کہتا ہوں کہ منظم ایک تنظیم قائم رکھیں اور بلدیاتی الیکشن کی بھی تیاری کریں اور انشا اللہ میرا دل کہتا ہے کہ آزاد کشمیر میں جلد از جلد الیکشن ہوں گے یہ کوئی جماعت ہے جس کی حکومت ہے کوئی کدھر سے اٹھ کر آرہا کوئی کدھر سے اٹھ کے آرہا ان کا کوئی ضمیر نہیں ہے ان کا کیا تذکارہ کریں اس جڑ اسلام آباد میں بھیٹی ہے ۔کل وزیر ایک پاگل ہو گیا کہ میں خود کش حملہ آور کرنا چاہتا ہوں ۔

فارروق حیدر نے وزیر داخلہ شیخ رشید کا مخاطب کر کے کہا کہ شیخ صاحب میں بات نہیں کرنا چاہتا نہ کریں سب کو پتا ہے آپ کا ۔ میں آپ کو ایک بتاتا ہوں ،ہمارا ایک جلوس تھا اور کچھ لوگ ہمارے پیھچے چل رہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے سن لو شرابیو ہم تماری موت ہیں جو کام آپ خود کرتے ہیں تو پھر کیوں دوسروں پر انگلی اٹھاتے ہیں یا تو آپ کا کردار صاف ہو شیخ صاحب آپ نے جو جسمانی مشفقت کی ہے اس کے بدلے میں جو چیزیں ملی مجھے پتا ہے لہذا چھوڑیں ان باتوں کو بات کل ٹھیک کو چوہدری شجاعت نے کہ آپ قرآن پڑھ لیتے تو ایسی باتیں نہیں کرتے بحر حال ان کے بارے میں ہم کیا بات کریں یہ بس شگوفے ہیں ان کو رہنے دیں۔

آخر میں آپ سب کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں ۔دوسرا میں جلدی آگیا تھا تو انہو ن نے کہا ڈمپر میں چڑیں لیکن میری کمر میں درد تھا ایسی باتیں نہ کیا کریں میں آپ سب کا شکر گزار ہوں ۔میں 74میں پہلی بار یہاں باغ آیا اور یہاں کچھ بھی نہیں ہوتا تھا یہاں کے پرانے لوگ بہت اچھے تھے ۔باغ کے لوگ بہت اچھے ہیں اور مجھے بہت پسند میں آکر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ برادری میں لڑئی نہ کریں ہم سب ختم اور تباہ ہوجائیں گے آپس میں اتفاق سے رہیں اسلام نے سختی سے منع کیا ہوا ۔

Exit mobile version