Site icon روزنامہ کشمیر لنک

جنوبی کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید کردیا ہے۔

منگل کے روز بھارتی فوج کی اس تازہ کارروائی سے جمعرات سے اب تک شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔ نوجوان کو ضلع کے علاقے چارسو میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ علاقے میں یہ کارروائی بھارتی فوج، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طورپر شروع کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے اتوار کو کپواڑہ کے علاقے نیو چھامہ میں ایک نوجوان، ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے چیو ہ کلاں دو نوجوانوں،گاندربل کے علاے نونراور کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ایک نوجوان کو جبکہ جمعرات کو پلوامہ اور سرینگر میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیاتھا۔

Exit mobile version