Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ایمپائر پاکستان کے ساتھ ہیں: شیخ رشید

اتحادی ہمارے ساتھ ہیں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ اور ایمپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔

آئندہ 72 گھنٹے انتہائی اہم ہیں،مارکیٹ میں بولیاں لگ رہی ہیںجو غیرت مند ہیں وہ عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔ لاہور میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ اتحادی ہمارے ساتھ اور ایمپائر پاکستان کے ساتھ ہیں۔ عمران خان کے حق میں اچھا فیصلہ آئے گا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور عمرا ن خان کی طرف ہی آئیں گے۔

اانہوں نے کہا ہے کہ چودھری برادارن کومشورہ ہے کہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں۔ میں مشورہ دے سکتاہوں آگے ان کااپنافیصلہ ہے۔جونسلی اوراصلی دوست ہوتاہے وہ ساتھ کھڑاہوتاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جی ڈے اے اور بی این پی حکومت کے ساتھ ہیں۔ میرادل کہتا ہے ایم کیو ایم بھی حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان کرے گی۔ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

اگر کوئی ممبر بک گیا یا کسی نے ہیر پھیر کی تو پھر لگ پتہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی بیوقوفیوں کی وجہ سے عمران خان زیادہ مضبوط ہوئے۔ عمران خان نے جلسے کرنے میں دیر کی۔ اگر عمران خان پہلے یہ جلسے کرتے تو عدم اعتماد کی تحریک نہ آتی جو کبھی گھر سے باہر نہیں نکلے تھے وہ لوگوں سے ملنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ23سے30مارچ تک زوردار ہفتہ ہوگا۔ جوڈو کراٹے کا ہفتہ شروع ہونے والاہے۔

اپوزیشن 23 مارچ کوآئے تحفظ فراہم کریں گے۔ اگرکسی کوروکاگیاتومیں ذمہ دارہوں گا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن نے 4سال کنفیوژن پھیلانے کے سواکچھ نہیں کیا۔ 4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی باتیں کررہے ہیں۔ اب مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی۔ اپوزیشن ملک میں انارکی پھیلانے سے گریزکرے۔ گزارش ہے ملک کوانتشارکی طرف نہ جانے دیں۔

Exit mobile version