وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ امریکی صدر فضل الرحمان کا لیڈر ہو سکتا ہے لیکن ہمارا نہیں ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف بات کی۔ عمران خان نے قوم کا ضمیر جگا دیا ہے، اب یہ قوم جاگ گئی ہے،زندگی گزاریں گے تو عزت کے ساتھ گزاریں گے۔
ایک شخص بہت گھبرایا نظر آ رہا ہے، شہباز شریف یہ آپ نے گزشتہ روز کیا کہا ؟ ضمیر بیچنے والے ملک کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کر سکتے، ملک میں نوجوانوں کا کردار اہم ہے، ملک کے نوجوان عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کا قافلہ مضبوط ہو رہا ہے، پیسوں سے اراکین اسمبلی کو خریدا جا رہا ہے لیکن پوری دنیا دیکھے گی کہ پاکستان عمران خان کے ساتھ ہے۔
اسلام آباد میں کامیاب جوان پروگرام کے تحت یوتھ موومنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی میں اثر انداز ہونے میں پاکستان دس ممالک میں سے ایک ہے،کوئی بھی تہیہ کرنے کو تیار نہیں تھا کہ ہمارے اقدامات کرنے میں آٹھ دس سال لگ جائیں جبکہ ملک کو فائدہ دینے میں بیس پچیس سال لگ جائیں۔