Site icon روزنامہ کشمیر لنک

مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی

لانگ مارچ

مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ کا شیڈول کردیا۔

24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی۔ لیگی قائد نوازشریف اور صدرشہبازشریف کی منظوری سے شیڈول جاری کردیا گیا۔ لانگ مارچ کے حوالے سے صوبائی، ڈویڑنل، ضلعی،وارڈ کی سطح پرعہدیداران،کارکنان کو ہدایا ت جاری کردی گئیں ہیں۔

24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔شیڈول کے تحت کارواں رات گوجرانوالہ میں قیام کے بعد25مارچ کوگوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا اور جہلم میں قیام کے بعد26مارچ کوروالپنڈی پہنچے گا۔ جس کے بعد 27 مارچ کوحمزہ شہباز،مریم نوازکی قیادت میں کاررواں اسلام آباد روانہ ہوگا اور ن لیگ کے کارواں کا 2 یا اس سے زیادہ دن اسلام آباد میں قیام کا امکان ہے۔

گذشتہ روز شہبازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا تھا۔ جس میں ن لیگی قیادت نے ملک بھر میں پارٹی کارکنوں کوتیاری کاحکم دیا تھا۔ ن لیگی قیادت نے23مارچ کولانگ مارچ کیلئے صوبائی،ڈویڑنل،ضلعی عہدیداروں کوباضابطہ ہدایات جاری کرتے ہوئے عہدیداروں کومؤثراشتراک عمل یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

Exit mobile version