سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر آئین کے تحت اسمبلی اجلاس بلائیں۔
اسمبلی کے قواعد انضباط کار کے پابند ہیں ان کی ذاتی مرضی گھریلو معاملات اور جھگڑے کو مٹانے میں تو چل سکتی ہے لیکن قومی اسمبلی کو چلانے میں نہیں اسد قیصر عہدے کی توہین نا کریں بلکہ آئین کے تحت اجلاس بلائیں قومی اسمبلی میں نامی گرامی سپیکر رہے ہیں ملک معراج خالد بھی سپیکر تھے جو بھی سپیکر آیا ہے اس نے ہمیشہ ایوان کو غیرجانبداری سے چلانے کی بھرپور کوشش کی کیونکہ یہ ایوان اس ملک کے 22 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتا ہے اور اسپیکر کسٹوڈیں آف دی ہاوس ہوتا ہے اس پر بہت بھاری قومی ذمہ داری ہوتی ہے۔
مگر اسد قیصر اپنے آپ کو پی ٹی آئی کا کارکن کہتے ہیں اپنے ایک بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ سیاسی کارکن سیاسی طریقہ کاراور جرات سے مشکل حالات کا مقابلہ کرتا ہے جبکہ سلیکٹڈ مشکل حالات سے نکلنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے اور غیر آئینی اقدامات کی طرف جاتا ہے اقتدار جاتا دیکھ کر پی ٹی آئی کے لوگوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں اب انہیں عوام کے مزید غیض و غضب کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے کیونکہ اس کی پرفارمنس سے یہ عوام کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں۔