Site icon روزنامہ کشمیر لنک

تحریک عدم اعتماد پر امریکہ و یورپی ممالک نے نظریں جما لیں

تحریک عدم اعتماد

وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کو امریکی سفارتخانہ لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہا ہے جبکہ اسلام آباد میں موجود دیگر ممالک کے سفاتخانے بھی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

امریکی سفارتخانے میں سیاسی صورتحال کی مانٹیرنگ کے لئے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سفارتکاروں کی پاکستانی سیاستدانوں سے ملاقاتوں پر پاکستان کے ردعمل کے بعد امریکی سفارتکارکی بعض سیاسی جماعتوںکے رہنماوں سے بیرون ملک ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ جمعہ کو سفارتی ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اسلام آباد میں موجود غیر ملکی مشنز میں امریکی سفارتخانہ سب سے زیادہ متحرک ہے اور اس حوالے سے سفارتخانے میں ایک خصوصی سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

جو سیاسی صورتحال کی لمحہ بہ لمحہ کی مانیٹرنگ کر رہا ہے جن کی رپورٹس واشنگٹن بھجوائی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دیگر ممالک کے سفارتخانے بھی سیاسی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم وہ اتنے زیادہ متحرک نہیں،ذرائع کے مطابق امریکی سفارتکاربعض سیاسی جماعتوںکے رہنماوں سے بیرون ملک ملاقاتیں کر رہے ہیں چونکہ پاکستان میں سفارتکاروں کی طرف سے کی جانے والی ملاقاتوں پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

Exit mobile version