Site icon روزنامہ کشمیر لنک

اوآئی سی کانفرنس ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے2افراد کو مبارک: فواد چوہدری

اوآئی سی

وزیراطلاعات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی اوآئی سی وزرائے خارجہ کے ساتھ تصویر شیئر کردی۔

کہا کہ اپوزیشن خصوصا دو حضرات نے پوری کوشش کی کہ کسی طرح یہ کانفرنس سبوتاژ ہو۔ یہ تصویر وزیر اعظم کے دستخطوں سے بجھوا رہا ہوں۔ خدا پاکستان حامی و ناصر ہے۔

فواد چوہدری نے ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کی کانفرنس اس وقت جاری ہے۔ تین مہینے میں دوسری بار یہ کانفرنس ہورہی ہے۔ یہ وزیراعظم عمران خان کی عظیم کامیابی ہے۔ پاکستان کواس کامیابی پرفخر ہونا چاہیے۔

تمام وفود ہمارے سیاسی حالات کوپس پشت ڈال کرآئے ہیں۔ آج پاکستان مسلم امہ کی قیادت کررہا ہے۔ یہ پاکستان کیلئے ایک عزت کی بات ہے۔ اپوزیشن میں خصوصا 2لوگوں نے کانفرنس کوناکام بنانے کیلئے پوری کوشش کی۔ میں ان دونوں لوگوں کوخصوصی مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ کانفرنس کامیاب ہوئی ہے۔

Exit mobile version